سونے کی کان میں دھماکہ درجنوں افراد ہلاک

   

دارالسلام : جنوب مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں ایک سونے کی کان میں دھماکے سے تقریبا 60 افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ اندازہ ہے کہ یہ دھماکہ ان کیمیکلز کی وجہ سے ہوا جو سونے میں استعمال کیے جاتے ہیں اور وہاں ان کا ذخیرہ موجود تھا۔ برکینا فاسو کا شمار افریقہ میں سب سے زیادہ سونا پیدا کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے۔ سونا اس افریقی ملک کی سب اے اہم برآمدات میں شامل ہے۔ اس ملک میں سونے کی تقریباً 800 کانیں موجود ہیں۔