سونے کے زیورات اور لاکھوں روپئے کی ضبطی

   

سرسا: اکتوبر کو ہونے والے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سرسا پولیس نے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک نوجوان سے 1 کلو 470 گرام سونے کے زیورات اور نو لوگوں سے 48 لاکھ 90 ہزار روپے کی نقدی ضبط کی ہے ۔ اس سلسلے میں معلومات دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولس وکرانت بھوشن نے بتایا کہ بڑا گوڈا تھانہ انچارج کی قیادت میں پولیس پارٹی اور اور ڈیوٹی مجسٹریٹ آنے والی گاڑیوں کی پانی والا موٹا ناکہ پر چیکنگ کررہے تھے ۔ اسی دوران ڈبوالی کی طرف سے کار میں سوار ایک نوجوان سچن ولد سبھاش چندر ساکن رام کالونی سرسا آیا گاڑی کی تلاشی لینے پر اس کے پاس سے ایک کلو 470 گرام سونے کے زیورات برآمد ہوئے ۔ پولیس پارٹی اور ڈیوٹی مجسٹریٹ کی جانب سے پوچھ گچھ کی گئی تو مذکورہ نوجوان موقع پر موجود طلائی زیورات کے بارے میں کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔