سونے کے زیورات پر قرض دینے کے اصول سب کیلئے یکساں

   

ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے سونے کے زیورات اور دیگر زیورات پر دیے گئے قرضوں سے متعلق موجودہ ضابطے کا جائزہ لیتے ہوئے نئے مسودہ رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ رواں مالی سال کی پہلی دو ماہی مانیٹری پالیسی جائزہ میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے آج کہا کہ سونے کے زیورات اور دیگر زیورات کے لیے دیے گئے قرضوں سے متعلق موجودہ قوانین کا جائزہ لیا گیا ہے اور نئے مسودہ رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔