سووچھتاکو مزید بہتربنانے خصوصی مہم کا اکٹوبر میں آغاز

   

نئی دہلی: مرکزی وزیرمملکت برائے سائنس وٹیکنالوجی و ارضیاتی سائنسز (آزادانہ چارج ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے حکومت ہند میں سووچھتا کو مزید بہتر بنانے اور زیر التواء معاملات کو نمٹانے کیلئے خصوصی سوچھتا مہم 3.0 کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔یہ مہم 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک منعقد کی جائے گی ۔حکومت اسی موضوع پرسال 2021 اور 2022 میں منعقد کی گئی خصوصی مہمات کی طرز پر 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک سووچھتا کو مزید بہتر بنانے اور زیر التوا حوالوں یعنی ریفرینسز کو نمٹانے کیلئے ایک خصوصی مہم 3.0 کا انعقاد کرے گی۔ اس مہم کے تحت مقامی طورپرکام کرنے والے /بیرونی علاقوں میں کام کرنے والے ان دفاتر پرخصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی جو خدمات کی بہم رسانی کے ذمہ دارہیں یا عوامی روابط کے حامل ہیں۔کابینہ سکریٹری نے حکومت ہند کے تمام سکریٹریوں کو خط لکھ کر مہم کی کامیابی کیلئے ان کی ذاتی شمولیت کی درخواست کی ہے ۔ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ ملک بھر میں مہم کیلئے تال میل قائم کرنے ، مربوط کرنے اور اسے چلانے کیلئے نوڈل محکمہ ہو گا جو خصوصی مہم 3.0 کے نفاذ کی نگرانی کرے گا۔یہ مہم سال 2021 اور 2022 میں 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک چلائی گئی خصوصی مہموں کا ایک سلسلہ ہے ۔ سال 2022 میں چلائی گئی خصوصی مہم 2.0 کے تحت پورے ملک میں ایک لاکھ سے زیادہ سرکاری دفاتر کا احاطہ کیا گیاتھا۔
ان دفاتر نے اجتماعی طور پر تقریباً 89.8 لاکھ مربع فٹ جگہ کی گنجائش پیدا کی اوران کا پیداواری استعمال شروع کر دیا۔ ردی اور فاضل چیزوں کوفروخت کرکے 370.83 کروڑکی وصولیابی کی گئی ، 64.92 لاکھ فائلوں کا ازسرنوجائزہ لیا گیا، 4.56 لاکھ عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا، 8998 ایم پی کے ریفرینسز یعنی حوالہ جات کا جواب دیا گیا۔ڈی اے آرپی جی کی طرف سے خصوصی مہم 3.0 کے انعقاد کیلئے رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ خصوصی مہم 3.0 دو مرحلوں میں منعقد کی جائے گی۔