ماسکو : اپنی زندگی کے دوران سوویت قائد جوزف اسٹالن نے دو بار شادی کی۔ دوسری شادی سے ان کیتین بچے پیدا ہوئے۔ ان کے نام یاکوف، سویٹلینا اور واسیلی تھے۔ اگرچہ وہ تقریباً ایک چوتھائی صدی تک سوویت یونین کو اپنی گرفت میں لیے رکھنے میں کامیاب رہے اور ریاست کے سیاہ سفید کے مالک تھے۔ انہوں نے دوسری جنگ عظیم میں ایڈولف ہٹلر کو شکست دینے اور جرمنوں کوسوویت سرزمین سے نکال باہر کرنے میں کامیاب رہے مگر اسٹالن کی ازدواجی زندگی کامیاب نہ ہوسکی۔ 1907 میں سوویت لیڈر نے اپنی پہلی بیوی کاٹو سوانیڈزے کو کھو دیا، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ٹائفس سے مر گئی تھی۔ 1919 میں اسٹالن نے نادیزہدا الیلوئیفا نامی خاتون سے دوسری شادی کی جو ان سے 23 سال چھوٹی تھی۔