ماسکو : روسی مسلح افواج نے ماسکو میں یوم فتح کی تقریبات سے قبل یوکرین میں بمباری کے نئے سلسلے کا آغاز کیا ہے، یوکرین نے گزشتہ روز ایک محصور علاقے ماریوپول اسٹیل پلانٹ سے مزید شہریوں کے انخلا کوشش کی ہے۔ اخبار میں شائع خبر کے مطابق ایزوفسٹل اسٹیل مل تباہ شدہ بندر گاہی شہر میں یوکرینی مزاحمت کا آخری مورچہ ہے اور روس کے حملے کے بعد سے وسیع جنگ میں اس کی قسمت نے ایک علامتی اہمیت اختیار کر لی ہے۔یوکرین میں کئی محاذوں پر جنگ جاری ہے اور یوکرین کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس نے بحیرہ اسود میں ایک اور روسی جنگی جہاز، سیرینا کلاس لینڈنگ کرافٹ کو تباہ کر دیا ہے۔وزارت دفاع نے مزید کہا کہ اس سال 9 مئی کو بحیرہ اسود میں روسی بیڑے کی روایتی پریڈ سمندر کے کنارے اسنیک آئی لینڈ کے قریب منعقد کی جائے گی۔پیر کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن روایتی ’وِکٹری ڈے‘ پریڈ میں دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کے خلاف سوویت یونین کی فتح کا جشن منائیں گے، اس دوران 77 طیارے فلائی پاسٹ کریں گے جس میں آئی ایل ایٹ ڈومس ڈے طیارے بھی شامل ہیں جو ایٹمی حملے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔