کراچی : کراچی کے علاقے جیل چورنگی پر سوپر اسٹور میں لگنے والی آگ پر 42 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے۔ تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔ فائر برگیڈ حکام کا کہنا ہیکہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ تاہم فائر برگیڈ کی چھ گاڑیاں اس وقت بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موجود ہیں۔ فائر فائٹرز کولنگ کا عمل کررہے ہیں کولنگ کے مکمل ہونے کا وقت نہیں بتایا جاسکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہیکہ غیر قانونی طریقہ تعمیر کی وجہہ سے آگ پر قابو پانے میں شدید مشکل پیش آئی جبکہ بیسمنٹ فٹ پاتھ کا حصہ بھی شامل کرکے بنائی گئی تھی جس کی وجہہ سے وہ حصہ توڑنا پڑا۔
حکام نے بتایا کہ سامان بہت زیادہ جلا ہے اس لیے کولنگ میں وقت لگے گا کولنگ مکمل ہونے کے بعد بھی چند دن فائر برگیڈ کو یہاں رکنا پڑے گا۔فائر برگیڈ کی گاڑیوں کی اس مقام پر موجودگی اس لیے ضروری ہے آگ کسی بھی وقت بھڑک سکتی ہے۔