نئی دہلی: آئی پی ایل کے رواں سیزن میں آج پہلا سوپر پیش آیا جو دہلی کیاپٹلز نے راجستھان رائلز کے مقابل جیتا۔ دہلی اور راجستھان کا اسکور 188 پر ٹائی ہوا۔ پلیئر آف دی میچ مچل اسٹارک (دہلی) نے 20 ویں اور پھر سوپر اوور میں شاندار یارکرز ڈالے۔ سوپر اوور میں راجستھان کے 11/2 پر دہلی نے 13/0 کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن لی ہے۔