سوپر اوور کبھی نہیں کھیلاتھا:روہت

   

Ferty9 Clinic

ہیملٹن ۔29جنوری ( سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما جنہوں نے سوپر اوور میں ٹیم کو کامیابی دلواتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی سیریز فتح میں کلیدی رول ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ وہ کریئر میں کبھی سوپر اوور نہیں کھیلے تھے ۔ لہذا سوپر اوور کے متعلق ان کے توقعات کیا تھے وہ نہیںجانتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں نے سوپر اوور میں کبھی بیٹنگ نہیں کی تھی اوریہ بھی نہیں جانتا تھا کہ پہلی گیند سے کیا کرنا ہے ‘‘ ۔ روہت کے بموجب پہلی گیند پر سنگل لینا ہے یا شروع سے ہی بڑے اسٹروک کھیلنے ہیں ۔ روہت شرما نے مزید کہا کہ وہ اوور کے اختتام تک وکٹ پر رہنا چاہتے تھے تاکہ بولر خود غلطی کرے جس کا وہ فائدہ اٹھاسکے ۔ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار تھی جس کا فائدہ ہوا ۔