سوپر فاسٹ اترکھنڈ ٹرین کے پہئیوں پر 10 فیٹ لمبا کوبرا پایا گیا

   

دہرہ دون 26 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اترکھنڈ میں ایک سوپر فاسٹ ٹرین کے کمپارٹمنٹ ڈور کے قریب ویاگن وہیل پر ایک 10 فیٹ طویل کنگ کوبرا ( سانپ ) پایا گیا ۔ اترکھنڈ کے محکمہ جنگلات اور آر پی ایف نے مشترکہ کوشش میں کوبرا کو ٹرین سے ہٹایا ۔ اس سارے عمل کا ایک ویڈیو بھی سوشیل میڈیا پر سامنے آیا ہے ۔