سوپر مارکٹ میں چوقو سے حملہ، پانچ زخمی

   

ویلنگٹن ۔ نیوزی لینڈ کی ایک سوپر مارکٹ میں ایک شخص نے اندھادھند طریقہ سے لوگوں پر چاقو سے حملہ شروع کردیا جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ دریں اثناء پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں سوپر مارکٹ کے دو اسٹاف ارکان بھی شامل ہیں۔ وزیر اعظم جسنڈا آرڈرن نے اس واقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک پولیس نے اس واقعہ کے اصل محرکات کا پتہ چلانے میں کامیابی حاصل نہیں کی ہے لیکن اس بات کے کوئی ثبوت نہیں ہے کہ یہ کوئی مقامی دہشت گردی کا واقعہ ہے۔