سوپر مارکٹ کی افتتاحی تقریب میں طبیعت خراب ہونے والے صحافی کی موت

   

حیدرآباد /15 جنوری (سیاست نیوز) پرانے شہر سے وابستہ ایک سینئر صحافی جاوید علی خان اچانک فوت ہوگئے ۔ تلگو روزنامہ آندھرا پربھا سے تعلق رکھنے والے جاوید علی خان آج شام انجن باؤلی میں ایک سوپر مارکٹ کے افتتاح میں گئے ہوئے تھے جہاں پر ان کی طبعیت اچانک بگڑگئی اور وہ نیچے گرپڑے ۔ اس حالت میں انہیں ایک خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ جاوید علی خان حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ (ایچ یو جے) کے ایکزیکٹیو رکن تھے اور شعبہ صحافت سے گزشتہ کئی سالوں سے وابستہ تھے ۔