سوپور انکاؤنٹر: ایک جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

   

سری نگر: شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے تلہ بل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری تصادم آرائی کے دوران ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا۔کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘سوپور انکاؤنٹر میں ایک جنگجو مارا گیا’۔ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ آپریشن ہنوز جاری ہے ۔ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے تجن علاقے میں بھی سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم جاری ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق پلوامہ کے تجن علاقے میں دوران شب تصادم چھڑ گیا۔بتایا جاتا ہے کہ محاصرے میں البدر سے وابستہ جنگجو پھنسے ہوئے ہیں۔