سری نگر، 17 جولائی(سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی شروع ہوئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جنگجوؤں کے چھپے ہونے کی مصدقہ اطلاعات ملنے پر فوج کی 22 آر آر اور جموں کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ کی ایک ٹیم نے بدھ کی صبح سوپور کے گنڈ براتھ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی اس دوران وہاں چھپے جنگجوؤں نے تلاشی کارروائی میں محو ٹیم پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم آرائی چھڑ گئی۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک طرفین کے درمیان تصادم آرائی جاری تھی۔