سوپور میں ملک دشمن سرگرمیوں کیپاداش میں تین افراد گرفتار

   

سرینگر،27جون(یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس نے سوپور میں تخریبی اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تین افراد کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا ہے ۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے تین افراد جن کی شناخت عرفان محی الدین ڈار ولد غلام محی الدین ساکن سنگرام پورہ سوپور ، محمد آصف خان ولد عبدالرحمن ساکن ہارون بومئی اور گوہر مقبول راتھر ولد محمد مقبول راتھر ساکن ہردہ شیوا کے بطور ہوئی ہے کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔ یہ تینوں افراد اس سے قبل کئی ایف آئی آرز کے تحت یو اے پی اے کے مقدمات میں بھی نامزد رہے ہیں اور ان کے خلاف متعدد بار پیشگی قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا چکی ہیں، لیکن اس کے باوجود یہ خفیہ طور پر ‘وی او آئی پی’ اور وی پی این جیسے انکرپٹڈ پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے سرحد پار دہشت گرد ہینڈلرز سے رابطے میں رہتے تھے ۔