سوپور میں پولیس پارٹی پر مشتبہ جنگجوؤں کی فائرنگ

   

سری نگر: شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں جمعرات کی صبح مشتبہ جنگجوؤں نے ایک پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تاہم اس واقعے میں کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے مین چوک میں تعینات ایک پولیس پارٹی پر جمعرات کی صبح مشتبہ جنگجوؤں نے فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ان مزید کہنا تھا کہ اس واقعے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کو طلب کرکے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے