سری نگر : سی آر پی ایف کے اسپیشل ڈائریکٹر جنرل جموں و کشمیر زون ذوالفقار حسن نے کہا ہے کہ سوپور واقعہ میں ہلاک ہونے والے عام شہری کو جنگجوؤں کی طرف سے چلائی گئی گولی لگ گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں سی آر پی ایف کے ملوث ہونے کا سوال ہی نہیں ہے ۔انہوں نے وادی کی مسجد کمیٹیوں سے اپیل کی کہ وہ مسجدوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے جنگجوئوں کو انہیں (مساجد کو) ہائی جیک کرنے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔