دہلی میں کل داعش سے وابستہ ہونے کے الزام میں ابو یوسف خان نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ۔ جس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ ابو یوسف کے والد کفیل احمد نے بیٹے کی گرفتاری پر کہا کہ انہوں نے ہرگز یہ سوچا نہیں تھا کہ وہ دہشت گردی میں ملوث ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا بہت اچھا ہے ۔ اگر مجھے ذرا بھی اندازہ ہوتا کہ وہ دھماکو اشیاء جمع کررہا ہے تو میں اسے اپنے گھر میں رہنے نہیں دیتا ۔ اسی طرح ابو یوسف کی اہلیہ نے کہا کہ ان کے شوہر نے گن پاؤڈر کا ذخیرہ کیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے 4 بچے ہیں ۔