حیدرآباد 25دسمبر(یواین آئی) سالانہ سوچھ سرویکشن (سینی ٹیشن سروے ) اور فیلڈ ویری فکیشن پروگرام گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن حدود میں 4جنوری 2020کو شروع ہوگا۔اس سروے کی تکمیل 31جنوری کو کی جائے گی۔سوچھ بھارت ابھیان کے حصہ کے طورپر شروع کردہ یہ پروگرام ملک بھر کے تمام شہروں اور ٹاونس میں سالانہ صفائی،حفظان صحت،سینی ٹیشن سے متعلق سروے ہے ۔سوچھ سرویکشن کے آغاز کے سلسلہ میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں نے شہر حیدرآباد کی رینکنگ میں بہتری کے لئے اپنی مساعی میں شدت پیداکرنے کافیصلہ کیا ہے اور شہریوں میں بیداری پیداکرنے کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ وہ خشک اور تر کچرے کو علحدہ علحدہ رکھیں۔سوچھ سرویکشن کی رینکنگ میں حیدرآباد کو 35واں رینک حاصل ہے ۔