سوچھ سروے : حیدرآباد کو پانچ ستارہ درجہ دینے کیلئے درخواست

   

حیدرآباد ۔ 11 جنوری (سیاست نیوز) حیدرآباد نے شہر کی صاف صفائی میں سوچھ سرویکشن 2020ء کی درجہ بندی میں شہر کو پانچ ستارہ درجہ دینے کی خواہش کی ہے جس کیلئے جی ایچ ایم سی نے 2019ء میں ایک درخواست کا ادخال بھی کیا تھا لیکن مرکز سے حیدرآباد کا دورہ کرنے والی ایک ٹیم نے حیدرآباد کو دو ستاروں والا درجہ دیا۔ جاریہ سال وزارت ہاؤزنگ اور اربن آفیئرس کی پورٹل پر گھر گھر سے کچرے کا حصول، سورس سیگریگیشن، رہائشی، عام مقامات اور تجارتی علاقوں کی صاف صفائی (ایک دن میں دو بار) ہر 50 تا 100 میٹر کے فاصلے پر کچرے اکٹھا کرنے کے ڈبوں کی تنصیب کی تصاویر بھی آن لائن پوسٹ کی گئی تھیں۔ جی ایچ ایم سی کے جوائنٹ کمشنر ایس سومیش نے کہا کہ ہم نے جرمانے عائد کئے جانے کی ایک فہرست بھی اپ لوڈ کی تھی۔