حیدرآباد 7اگست ۔ شہر میں پہلی مرتبہ سوچھ پولیس اسٹیشن پروگرام منعقد کیا گیا ۔ ایس آرنگر پولیس نے اس کا اہتمام کیاجس میں ہوم گارڈ سے انسپکٹر سطح تک کے عہدیداروں نے حصہ لیااور پولیس اسٹیشن کی صفائی کا کام انجام دیا۔سرکل انسپکٹر سائیدولو نے کہا کہ ڈی جی پی و پولیس کمشنرکی ہدایت پر ہر ماہ کے پہلے ہفتہ سوچھ پولیس اسٹیشن پروگرام منعقد کیاجائے گا۔قبل ازیں یہ پولیس اسٹیشن پرانی عمارت میں تھا۔