سوڈان:حکومت کی قومی کونسل ۔ احتجاجی مذاکرات

   

خرطوم،28اپریل(سیاست ڈاٹ کام)افریقی ملک سوڈان میں جمہوریت نواز مظاہرین نے حکمران فوجی کونسل کے ساتھ ہفتہ 27 اپریل کو مذاکرات کا آغاز کر دیا۔ یہ مذاکرات مظاہرین کی قیادت کی طرف سے اس مکالمت کا اصولی فیصلہ کئے جانے کے بعد شروع ہوئے ۔ ابتدائی نشست میں متنازعہ سیاسی معاملات کے حل کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق ہو گیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سوڈان میں حکمران عبوری فوجی کونسل اقتدار سول قیادت کے حوالے کر دے ۔ دوسری جانب یہی فوجی کونسل اگلے دو برسوں کے دوران عام انتخابات کے انعقاد کی خواہش رکھتی ہے ۔ سوڈان میں 11 اپریل کو فوج نے عوامی مظاہروں کے تناظر میں تین دہائیوں سے برسراقتدار عمر البشیر کو منصب صدارت سے معزول کر دیا تھا۔ البشیر کرپشن کے الزامات کے تحت اب جیل میں ہیں۔