جوبا: جنوبی سوڈان کے قریب متنازعہ ابیئی خصوصی انتظامی علاقے میں وارپ ریاست کی ٹوک کمیونٹی کے مسلح نوجوانوں اور نگوک ڈنکا کے درمیان دوبارہ فرقہ وارانہ جھڑپوں میں کم از کم 37 افراد ہلاک ہوگئے۔ اقوام متحدہ کی عبوری سیکورٹی فورس ابیئی نے کہا کہ ہفتے کے آخر میں ریاست وارپ کی ٹوک کمیونٹی کے مسلح نوجوانوں نے ابیئی خصوصی انتظامی خطے کے علاقوں پر حملہ کیا۔
