سوڈانی آرمی چیف کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات

   

نیویارک: سوڈان کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف اورخود مختار کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزدہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے نیویارک میں ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات نیویارک شہر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں سوڈان کی عبوری خود مختاری کونسل کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان نے سوڈان کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔ملاقات کے دوران سوڈان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نیسوڈان میں انسانی ہمدردی کی سرگرمیاں جاری رکھنے، شہریوں اور امدادی کارکنوں کے تحفظ اور انسانی ہمدردی کی راہداریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام سوڈانی فریقوں کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔بن فرحان نے مملکت کی جانب سے پرسوڈان کے تنازع کے پرامن حل، تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے اور متحارب فریقین کے درمیان بات چیت کا عمل بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔خیال رہے کہ سوڈانی فوج کے کمانڈرعبدالفتاح البرہان اور ریپڈ سپورٹ فورسز(آر ایس ایف) کے کمانڈر محمد حمدان دقلو (حیمدتی) ایک دوسرے پر جنگ کو ہوا دینے کا الزام عاید کرتے ہیں۔ سوڈان میں گذشتہ اپریل سے جاری خانہ جنگی کے دوران اب تک 50 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔