سوڈانی حکومت کا سابق صدر عمرالبشیر کو عالمی عدالت کے حوالے کرنے کا فیصلہ

   

خرطوم :سوڈان نے سابق صدر عمرالبشیر اور اشتہاریوں کو عالمی فوجداری عدالت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فیصلے کے تحت سابق صدر عمر البشیر اور دیگر عہدیداروں کو انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے پر عالمی فوجداری عدالت کے حوالے کیا جائے گا۔بین الاقوامی فوجداری پراسیکیوٹر نے سوڈانی حکام کے ساتھ دارفور تنازع کیس میں مطلوب افراد کی حوالگی میں تیزی لانے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔اقوام متحدہ کے مطابق 2003 میں شروع ہونے والے دارفور تنازع میں 3لاکھ افراد ہلاک اور 25 لاکھ بے گھر ہوئے تھے۔