سوڈانی شہری کو قتل اور زدوکوب معاملہ میں 10 سال کی قید

   

دوبئی۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امارات میں واقع ایک فوجداری عدالت نے ایک 43 سالہ سوڈانی شہری کو 2019ء میں شارجہ میں اپنے ایک ہم وطن کو ہلاک کرنے اور ایک لفٹ میں ایک ہندوستانی خاتون اور اس کی بیٹی کو ڈرانے دھمکانے کی پاداش میں 10 سال کی سزائے قید سنائی ہے۔ ’’خلیج ٹائمز‘‘ کے مطابق عدالت نے ملزم کو 2 لاکھ درہم (54,450 ڈالرس) بطور معاوضہ مقتول کے ارکان خاندان کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے، جسے خون بہا بھی کہا جاتا ہے جس کی شناخت 46 سالہ شیخ ادریس کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ سوڈانی ملزم کا نام نہیں بتایا گیا ہے، البتہ اسے قتل کیلئے 7 سال کی سزا اور ہندوستانی ماں بیٹی کو زدوکوب کرنے پر تین سال کی سزا سنائی گئی ہے اور سزا کی میعاد کی تکمیل کے بعد اسے سوڈان بھیج دیا جائے گا۔