ریاض : سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے پیر کو سوڈانی بھائیوں کی مدد کیلئے ’ساھم‘ پورٹل کے ذریعے عوامی امدادی مہم کا آغاز کیا ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو امدادی مہم شروع کرنے کا فرمان جاری کیا تھا۔ میڈیا کے مطابق شاہ سلمان مرکزکے نگران اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا کہ ’سوڈانی بھائیوں کے عوامی امدادی مہم کا آغاز ’ساھم‘ پورٹل اور ’ساھم‘ ایپ کے ذریعے کیا گیا ہے۔ شاہ سلمان مرکز عطیات مہم سے کوئی انتظامی فیس نہیں لے گا۔ تمام عطیات مستحق افراد تک پہنچائے جائیں گے‘۔ شاہ سلمان مرکز کا کہنا ہے کہ سوڈانی بھائیوں کی مدد کرنے کے خواہشمند ساھم پورٹل کے ذریعے ای لنک پر جاکر عطیہ کرسکتے ہیں۔