سوڈانی کابینہ میں رد و بدل باغی گروہوں کے 7 قائدین شامل

   

خرطوم : افریقی ملک سوڈان میں وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے اپنی کابینہ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے باغی گروپوں کے سات رہنماؤں کو مختلف وزارتیں سونپ دی ہیں۔ یہ ردوبدل اس امن معاہدے کا حصہ ہے، جس پر پانچ باغی گروپوں اور چار سیاسی تحریکوں کے اتحاد نے سوڈانی عبوری حکومت کے ساتھ گزشتہ اکتوبر میں دستخط کیے تھے۔ نیا وزیر خزانہ جبرل ابراہیم کو مقرر کیا گیا ہے، جو دارفور تنازعے میں سب سے اہم باغی گروپ میں شامل تھے۔ حمدوک عبداللہ نے ملک کی سب سے بڑی جماعت امت سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون مریم المہدی کو نیا وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔ وہ امت کی نائب سربراہ بھی ہیں۔