٭ امریکہ کی جانب سے ایسے ممالک جو دہشت گردوں کی تائید کرتے ہیں کی فہرست سے سوڈان کو خارج کرنے کیلئے سعودی عربیہ کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے۔ اس بات کا انکشاف ریاض میں شاہ سلمان اور خودمختار کونسل سوڈا ن کے سربراہ عبدالفتح البرہان اور وزیراعظم عبداللہ ہمدوق کے درمیان بات چیت میں ہوا۔ امریکی حکومت کی جانب سے سابق صدر عمر عبداللہ کی حکومت پر 1993ء سے دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے کا الزام عائد ہوتا رہا ہے۔