خرطوم ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی خبر رساں ایجنسی’رائیٹرز’ نے ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ سوڈان کی حکومت اور امریکی بحری جنگی جہاز’کول’ پر سنہ 2000ء ہوئے حملے کے متاثرین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت سوڈان ‘کول’ کے متاثرین کو 30 ملین ڈالر کی رقم ادا کرے گا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق فریقین میں معاہدہ 7 فروری کو طے پایا ہے۔ادھر سوڈان کی وزارت انصاف نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ خرطوم حکومت اور امریکی بحڑی بیڑے’کول’ کے متاثرین کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔جمعرات کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین میں 7فروری کو ایک سمجھوتے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سمجھوتے کے بعد ‘کول’ کے متاثرین امریکہ کی عدالت میں سوڈان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ واپس لے لیں گے۔سوڈانی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اس پوری طرح وضاحت کررہی ہے کہ ہم ماضی کی حکومت کی کسی دہشت گردانہ کارروائی اور تخریب کاری کی ذمہ داری نہیں اٹھائے گی۔ موجودہ حکومت دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھرپور حصہ لے گی اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔