سوڈان : سیلاب سے تقریباً 60 ہزار متاثر:اقوام متحدہ

   

خرطوم: سوڈان میں حالیہ طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال نے پانچ لاکھ سے زیادہ افراد کو نقصان پہنچایا ہے۔ یہ بات انسانی امور کی رابطہ کاری سے متعلق اقوام متحدہ کے بیورو نے بتائی۔ بیورو کے مطابق شدید بارشوں کے سبب دریائے نیل میں پانی کی سطح میں ریکارڈ حد تک اضافہ ہوا۔اقوام متحدہ کے مذکورہ بیورو کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ “منگل کے روز تک طوفانی بارش اور سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 557130 تک پہنچ چکی ہے۔ متاثرہ افراد سوڈان کے 18 میں سے 17 صوبوں میں موجود ہیں۔ نقصان کا سب سے زیادہ شکار ہونے والے علاقوں میں خرطوم، شمالی دارفور اور سنار شامل ہے”۔