ریاض : خانہ جنگی کے دوچار سوڈان سے غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل جاری ہے اور غیر ملکیوں کو وہاں سے نکالنے میں سعودی عرب نے فعال کردار ادا کیا ہے۔ سوڈان سے آنے والے شہریوں کا سعودی عرب میں استقبال کیا جارہا ہے اور انہیں ان کے ملکوں کو روانہ کرنے کے لیے ہرممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں سوڈان سے انخلاء کے بعد مملکت میں پہنچنے والے ایک ہندوستانی گروپ کے ساتھ ایک سعودی خاتون سارجنٹ روان الدمجان کو اردو زبان میں بات کرتے دیکھا گیا۔ وہ ہندوستانی تارکین وطن سے ان کا حال احوال پوچھ رہی ہیں اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا رہی ہیں۔خاتون سارجنٹ نے ہندوستانیوں کے تمام استفسارات کے اردو میں جواب دے کر انہیں حیران کر دیا۔