اقوام متحدہ،18جنوری (سیاست ڈاٹ کام)سوڈان حکومت کی مظاہرین پرکی گئی کارروائی میں 24لوگوں کی موت پر اقوام متحدہ نے تشویش ظاہر کی ہے ۔اقوام متحدہ انسانی حقوق تنظیم کی ہائی کمشنر مشیل بیچ لیٹ نے ان اموات کو ‘باعث تشویش’بتایا ہے ۔سوڈان میں اشیائے خوردنی اور ایندھن کی سپلائی میں کمی کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں۔سوڈان کے سلامتی دستوں نے ایک ہاسپٹل میں پناہ لینے والے مظاہرین پر گولیاں چلائیں اور آنسوں گیس کے گولے چھوڑے ۔حکومت کی مظاہرین پر کی گئی اس سخت کارروائی میں 24افراد کی موت ہوگئی۔محترمہ بیچ لیٹ نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوڈانی افسروں سے آگے اور تشدد سے کام نہ لینے کی اپیل کی ہے ۔