خرطوم : سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں مظاہرے کرنے والے شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس استعمال کی۔ یہ احتجاجی مظاہرے دارالحکومت خرطوم کے علاوہ کئی دیگر شہروں میں بھی کیے گئے۔ ان مظاہروں کے پیش نظر سکیورٹی دستوں نے خرطوم میں صدارتی محل اور فوجی ہیڈکوارٹر کو جانے والے تمام مرکزی راستے بند کر دیے تھے۔ سوڈانی فوج نے گزشتہ برس اکتوبر میں سول حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔