سوڈان میںنئے مظاہروں کے خدشات،خرطوم کی سڑکیں بند

   

Ferty9 Clinic

خرطوم : تباہ ہوتی معاشی صورت حال کے تناظر میں انٹرنیٹ پر نئے مظاہروں کے آغاز کے مطالبات سامنے آنے پر سوڈانی سکیورٹی فورسز نے چہارشنبہ کی صبح دارالحکومت خرطوم کی تمام اہم سڑکیں بند کر دی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے دریائے نیل پر بنے تمام پل بند کرنے کے علاوہ ملکی فوجی ہیڈکواٹرز کی جانب جانے والے راستے بھی بند کر دیے ہیں۔ خرطوم میں اس مقام کو جانے والی تمام سڑکیں بھی بند کر دی گئی ہیں، جہاں سن 2019 میں ہزاروں مظاہرین نے ڈیرے ڈال لیے تھے، جس کے بعد طویل عرصے تک مطلق العنان حکمرانی کرنے والے عمر البشیر کو مستعفی ہونا پڑا تھا۔