سوڈان میں اسکولی طلبہ کے احتجاجی مظاہرے میں لوٹ مار ، فساد

   

خرطوم: سوڈان کے مشرقی دارفور اور مغربی کردفان صوبوں میں اشیائے خوردنی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ لوٹ اور فساد میں تبدیل ہو گیا۔ خبررساں ادارہ ایس یو این اے (سونا) کے مطابق صوبوں کے انتظامی مراکز میں پر امن ڈھنگ سے احتجاجی مظاہرہ شروع ہوا۔ پھر دوسرے لوگ ان کے ساتھ شامل ہو گئے جس کے سبب اسٹور اور دکانوں میں لوٹ و بربیت ہوئی۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سوڈان میں اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں قابل ذکر اضافہ، بڑھتی مہنگائی اور قومی کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے تیسرے دن بھی کئی جگہ احتجاج ہوا۔