سوڈان میں بغاوت کے الزام میں 12 افسران گرفتار

   

Ferty9 Clinic

خرطوم، 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سوڈان میں جمعرات کی رات سکیورٹی فورسز نے بغاوت کی ناکام کوشش کے سلسلے میں فوج کے 12 افسران کو گرفتار کیا ہے ۔ٹرازشنل ملٹری کونسل سیکورٹی (ٹی ایم سی) کے سربراہ جمال عمر ابراہیم نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ ان کے دعوے کے مطابق ٹی ایم سی نے جمعرات کی شب بغاوت کی ایک کوشش کو ناکام کر دیا۔مسٹر ابراہیم نے کہاکہ ‘‘دیر رات 12 افسران کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ ان میں سے سات فوج کے ملازم ہیں اور پانچ ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔ اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں ہوسکتی ہیں اور خاص طور اس بغاوت کے آرگنائزر کو گرفتار کیا جانا ابھی باقی ہے ۔