سوڈان میں بے چینی ، پانچ احتجاجیوں کا قتل

   

خرطوم ۔ 29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پانچ احتجاجی مظاہرین بشمول چار طلبہ کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جبکہ ایک جلوس پر جو وسطی سوڈان کے ایک قصبے میں نکالا گیا تھا، اندھادھند فائرنگ کے نتیجہ میں کئی دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ احتجاجی تحریک کے بموجب پانچ افراد گولی کے زخموں سے جانبر نہ ہوسکے جبکہ قصبہ العبید کا جلوس پرامن تھا۔ ڈاکٹروں کی کمیٹی نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ جلوس کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی لیکن مبینہ طور پر یہ احتجاجی قائدین کی ایماء پر نکالا گیا تھا جو خرطوم میں منگل کے دن برسراقتدار فوجی جرنلوں کے ساتھ اپنی بات چیت کا احیاء چاہتے ہیں۔ دونوں فریقین نے باقی مسائل کی یکسوئی بات چیت کے ذریعہ کرنا چاہی ہے جس میں برسراقتدار فوجی کونسل سے تمام مسائل کی بات چیت کے ذریعہ یکسوئی کی خواہش ظاہر کی ہے۔