اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے سوڈان میں ترکیہ کے سفیر اسماعیل چوبان اولو کے سفارتی کانوائے پر حملے کی مذمت کی ہے ۔اقوام متحدہ جنرل سکریٹری دفتر کے نائب ترجمان فرحان حق سفارتی کانوائے کو ہدف بنائے جانے کے بارے میں کہا ہیکہ ہم، ہفتے کے اواخر میں ترک سفیر کے کانوائے پر حملہ سمیت سفارتی اہلکاروں پر ہر طرح کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔حق نے کہا ہیکہ اس نوعیت کے حملوں کی تفصیلی تفتیش ضروری ہے ۔سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ترکیہ کے سفیراسماعیل چوبان اولو کے کانوائے میں سفیر کے گاڑی پر اور سفارتخانے کے اطراف میں فائرنگ کی گئی تھی۔ حملہ کے وقت سفیر اسماعیل چوبان اولو بھی گاڑی میں موجود تھے ۔