خرطوم : سوڈان میں عالمی برادری کی جانب سے جاری ثالثی کی کوششوں کے نتیجے میں عوامی حکومت کی بحالی کی امیدیں روشن ہوگئیں۔ برطرف حکومت کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک اور فوجی حکام کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کی اطلاعات ہیں۔ عربی روزنامے سودانی نے توقع ظاہر کی ہے کہ حالیہ بحران کے خاتمے کے لیے سمجھوتے کا امکان ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق سوڈان میں عسکری اور سیاسی شخصیات اقتدار کی تقسیم پر سمجھوتے کے قریب آ رہے ہیں اور اس حوالے سے بین الاقوامی کوششیں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔