سوڈان میں خاتون قیدیوں کی رہائی

   

خرطوم ۔ 9 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سوڈان کے صدر عمر البشیر نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر حکومت مخالف مظاہروں کے دوران گرفتار کی جانے والی تمام خواتین قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ اعلان ملک کے دو بڑے شہروں میں مظاہرین کے جمعہ کے روز کئے جانے والے احتجاجی مارچ سے دو گھنٹے قبل سامنے آیا۔ 19 دسمبر سے سوڈان کے دارلحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ مظاہروں کا آغاز اشیائے صرف کی قیمتوں میں گرانی اور ملکی خزانہ میں کمی پر احتجاج کے لئے ہوا، تاہم بعد ازاں وہ ملک پر تین دہائیوں سے بلا شرکت غیرے حکومت کرنے والے عمر البشیر کے لئے ایک موثر چیلنج بن گیا۔