سوڈان میں دھاوے کے دوران ہلاک ہونے والوں کا سوگ ، مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک

   

قرطون 14 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہزاروں سوڈانی احتجاجیوں نے جلوس میں شرکت کی جو بے رحمانہ دھاوے کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کے سوگ میں کیا گیا تھا ۔ مظاہرین مومی شمعیں جلائے ہوئے تھے ۔ یہ جلوس احتجاجی کے نمائندوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے موقع پر نکالا گیا جو ہفتہ کے دن منعقد کئے گئے تھے ۔ گذشتہ ماہ احتجاجی کیمپ پر بے رحمانہ دھاوے کے خلاف یہ جلوس نکالے گئے تھے ۔ مظاہرین نے فوجی ہیڈ کوارٹرس کے روبرو مظاہرہ کیا ۔ وہ ’’ خون کا بدلہ خون ‘‘ کے نعرے لگارہے تھے اور ان کا ادعاء تھا کہ وہ خون بہا کی رقم قبول نہیں کریں گے ۔