سوڈان میں دھماکے سے آٹھ بچوں کی موت

   

خرطوم24مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) سوڈان کے ام درمان شہر میں ‘عجیب شئے ’کے دھماکے کی وجہ سے ہفتہ کو آٹھ بچوں کی موت ہو گئی۔ سوڈان کے اشورک ٹی وی چینل کی رپورٹ میں پولیس نے یہ اطلاع دی۔ رپورٹ میں سوڈانی پولیس کے ترجمان ہاشم عبدالرحیم نے کہا‘‘ عجیب شئے کے ساتھ بچوں کے کھیلنے کے دوران اس میں دھماکہ ہوا’’۔ انہوں نے کہا کہ چار بچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دیگر چار کی ا سپتال میں داخل کرانے کے بعد موت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس واقعہ اور دھماکے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔یہ واقعہ شہر کے شمال میں ایک فوجی تربیتی علاقے کے نزدیک الفت میں پیش آیا ۔ اس دوران عینی شاہدین اور متاثرین کے اہل خانہ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچے تانبے کا استعمال کرنے کے لئے بم کو کھولنے کی کوشش کر رہے تھے ۔