ماسکو : روس نے سوڈان کے ساتھ ایک معاملت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت افریقی ملک میں کم از کم 25 سال کیلئے ایک بحری اڈہ قائم کیا جائے گا۔ اس معاہدہ کو روس کی اُن کوششوں کا حصہ سمجھا جارہا ہے جن کے ذریعہ وہ دُنیا میں دور دور تک اپنے بحریہ کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ معاہدہ کے مطابق روس ، سوڈان کو ہتھیار اور ملٹری ساز و سامان فراہم کرے گا جو سوڈان کے بحیرہ ٔ احمر میں قائم کئے جانے والے اڈے کے عوض معاملت ہوگی۔ روس کی کوشش ہے کہ افریقی خطے میں اس کی ملٹری اور بحری موجودگی بڑھ جائے ۔