سوڈان میں زبردست احتجاج پر مواصلاتی نظام درہم برہم

   

خرطوم : سوڈان کے دارالحکومت خرطوم ، اس کے جڑواں شہروں ام درمان اور بحری میں ہزاروں افراد فوج کے اقتدار پر قبضے کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکال رہے ہیں لیکن جمعرات کو ان مظاہروں سے قبل ٹیلی مواصلاتی نظام درہم برہم کردیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے مظاہروں سے قبل خرطوم اور ام درمان کے درمیان دریائے نیل پر واقع بعض پل بھی بند کر دیے تاکہ مظاہرین کی آزادانہ آمد ورفت کو روکا جاسکے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ خرطوم کے صدارتی محل تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔