سوڈان میں سرکاری پٹرولیم کمپنی کا سِول نافرمانی

   

خرطوم : سوڈان کی ریاستی پٹرولیم کمپنی
Sudapet
کے ورکرز نے فوجی بغاوت کیخلاف ٹریڈ یونینوں کی ملک گیر سول نافرمانی کی تحریک میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے.رائٹرز کے مطابق دارالحکومت خرطوم میں کمیٹیوں کے ایک گروپ نے سڑکوں پر رکاوٹیں اور مظاہروں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جو کہ ‘‘ملین مارچ’’ پر منتج ہوگا۔سوڈانی پروفیشنلز ایسوسی ایشن کی طرف سے کئے گئے ایک بیان میں سوڈاپیٹ نے کہا، ‘‘ہم سول ڈیموکرسی اور عوام کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں اور اپنے مطالبات کے پورا ہونے تک سول نافرمانی کا حصہ رہیں گے۔‘‘دوسری جانب یونیفائیڈ ڈاکٹرز آفس جو مختلف یونینوں پر مشتمل ہے، نے کہا: ‘‘جیسا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا اور پہلے اعلان کیا تھا کہ فوجی بغاوت کی صورت میں ہم سوڈان بھر میں عام ہڑتال کریں گے، ہم اپنے الفاظ اور شیڈول پر پوری طرح عمل کر رہے ہیں۔