سوڈان میں سیلاب سے 75 ہلاک، زرعی اراضی تباہ

   

خرطوم : سوڈان میں شدید بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی تعداد 75 ہو گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آفت سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 75 ہو گئی ہے جب کہ 30 افراد زخمی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ سیلاب کی آفت میں 21,500 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 6000 ہیکٹر زرعی اراضی تباہ اور 117 جانور تلف ہوئے ہیں۔سوڈان میں جولائی تا اکتوبر کے درمیانے عرصے میں موثر ہونے والی بارشوں کے موسم میں ہر سال 100 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور ہزاروں مکانات، دکانوں اور زرعی زمینوں کو سیلاب اور پانی کے ریلوں سے نقصان پہنچتا ہے۔