خرطوم ۔18جون (سیاست ڈاٹ کام) سوڈان کے سرکاری وکیل نے خرطوم کے مشرق میں ایک اجتماعی قبر دریافت کرنے کا اعلان کیا جس میں شبہ ہے کہ 1998میں ہلاک ہونے والے طلباء کی باقیات موجود ہیں، جب انہوں نے ایک تربیتی کیمپ میں فوجی خدمت سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ وکیل نے کہا کہ تفتیش کا آغازکردیاگیا ہے ۔ عمر البشیر کی معزول انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے کچھ مشتبہ قاتل فرارہوگئے تھے۔تفتیش کاروں کی ٹیم کے ایک ذرائع نے کہا کہ خرطوم کے مشرق میں اس جگہ پر درجنوں لاشیں ملی ہیں۔ جنوبی سوڈان جہاں بشیرکی اسلامی حکومت باغیوں کے ساتھ خانہ جنگی لڑ رہی ہے، جانے کے خوف سے ایل ایفالون کیمپ سے فرار ہونے کے وقت گولی مار دی گئی تھی۔