خرطوم : سوڈان میں حکام نے اپنی سرزمین پر فلسطینی تحریک ’حماس ‘کے تمام اثاثے ضبط کرلیے ہیں،اس تحریک کو فنڈز(رقوم) کی منتقلی روک دی ہے اور اس کے لیے کام کرنے والی کمپنیوں اور افراد کے اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں۔ حکام نے جمعرات کی صبح سوڈان کی سرزمین پر غزہ کی حکمراں ’حماس‘کے تمام اثاثے ضبط کرنے کااعلان کیا ہے۔ سوڈانی حکام نے حماس مخالف اس سرکاری اقدام کی تصدیق کی ہے۔ نیوز ایجنسی رائٹر کے مطابق سوڈان میں حماس کے اثاثے اور جائیدادیں کئی دہائیوں سے اس کی سرگرمیوں کے لیے ایک اہم وسیلہ رہی ہیں۔