سوڈان میں فوجی جنرلس و احتجاجیوں میں معاہدہ

   

Ferty9 Clinic

خرطوم۔5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سوڈان کے حکمراں جنرلس اور احتجاجی قائدین کے درمیان متنازعہ گوررننگ باڈی سے متعلق ایک معاہدہ طئے ہوا ہے ۔ ثالثی کے فرائض ادا کرنے والوں نے یہ بات بتائی جس کا مقصد بات چیت کے ذریعہ ملک میں گذشتہ ایک ماہ سے جاری سیاسی بحران کو ختم کرنا ہے ۔ افریقی یونین ثالث محمد الحسن لیبات نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فریقین کی ایک خودمختار کونسل تشکیل دی جائے گی جس کے تحت فوجی اور عوامی صدور کا باری باری تین سال کی میعاد کیلئے تقرر کیا جائے گا ۔ اس طرح اقتدار میں شراکت داری کا یہ معاہدہ دو دنوں تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد طئے کیا گیا ہے جبکہ ماہ مئی میں کی گئی بات چیت ناکام ہوگئی تھی ۔ کیونکہ حکومت کا نگرانکار کون ہوگا ؟ کوئی سیولین قائد ہوگا یا فوجی قائد ؟ اس نکتہ پر آکر بات چیت رک گئی تھی ۔